بھارت : گرل فرینڈ کے35 ٹکڑے کرنےوالا شخص گرفتار

دہلی میں ایک شخص کو گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھے اور پھر 18 دن تک ہر رات وہ ٹکڑے شہر کے مختلف حصوں میں پھینکتا رہا۔دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مئی 2022 کا ہے مگر 6 ماہ بعد لڑکی کے والدین کی شکایت پر اس کا علم ہوا۔پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ شردھا کے والدین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ کے بعد اس کے بوائے فرینڈ آفتاب امین پونے والا کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے لاش کے 35 ٹکڑے کیے تھے۔ملزم کا کہنا تھا کہ 18 مئی کو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے شردھا کو قتل کردیا۔قتل کے بعد اس نے ایک فریج خریدا اور لاش کے ٹکڑے کرکے اس میں رکھ دیے۔اگلے 18 دن تک وہ ہر رات گھر سے نکل کر کچھ ٹکڑوں کو شہر کے کسی حصے میں پھینک آتا۔یہ لڑکی ممبئی میں ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھی جب اس کی ملاقات ملزم سے ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔لڑکی کے والدین نے شادی کی اجازت نہیں دی تو وہ دونوں ممبئی سے دہلی منتقل ہوگئے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین نے اس وقت پولیس سے رابطہ کیا جب انہیں محسوس ہوا کہ ان کی بیٹی کی جانب سے کئی ماہ سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر پوسٹ نہیں کی گئیں۔ان کی جانب سے رپورٹ کرنے پر پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کی اور بیان میں تضادات کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے قتل کے شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں اور اب لاش کے ٹکڑوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں