بھارت نے21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل جیت لیا

بھارت سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائیٹل جیت لیا- 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے ٹائیٹل کی دوڑ میں شریک پیراگوئے اورجنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی۔میکسیکو کی سابق مس یونیورس نے ہرناز سندھو کو مس یونیورس 2021 کا تاج پہنایا۔ بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائیٹل جیتا ہے۔ اس قبل لارا دتا نے 2000 میں مس یونیورس کا ٹائیٹل حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں