بھارت میں 75 سالہ مگرمچھ کی آخری رسومات ادا

بھارت کی ہندو برادری نے مندر کے تالاب میں کئی برس سے مقیم مگرمچھ کی بھی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ مگر مچھ کی انسانوں کی طرح آخری رسومات کی ادائیگی کا واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں مندر کے تالان میں کئی برس سے موجود 75سالہ بابیہ نامی مگرمچھ طویل علالت کے بعد دم توڑ گیا۔مگرمچھ اتوار کے روز تالاب میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد اسے فریزر میں رکھا گیا تاکہ عوام مگرمچھ کا آخری دیدار کرسکیں، اس دوران شہریوں نے مگرمچھ پر پھول بھی نچھاور کیے بعدازاں مگر مچھ کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئیں۔مندر کے پجاریوں کا کہنا ہے کہ مندر کے تالاب میں رہنے والا مگرمچھ تالاب میں مچھلیاں اور کچھوے ہونے کے باوجود انہیں کھاتا نہیں تھا بلکہ مگر مچھ کو مندر انتظامیہ کی جانب کھانا فراہم کیا جاتا تھا جو اکثر ابلے ہوئے چاول اور سبزیوں پر مشتمل ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں