بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،دونوں پائلٹ ہلاک

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ سوامی ویویک نندا ایئرپورٹ چھتیس گڑھ رائے پور میں پیش آیا ہلاک پائلٹوں کی شناخت کیپٹن پندا اور کیپٹن سری واستو کے ناموں سے ہوئی ہے۔حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکل طور پر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کا ذرائع کے مطابق ایک پائلٹ موقع پر ہی ہلاک گیا جبکہ دوسرے پائلٹ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں