بھارتی گجرات میں پل گرنےسے 132 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں دریا پر بنے 140 سالہ قدیم پل کے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی۔ حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زیادہ افراد دریا میں جا گرے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق 19ویں صدی کے بنے پُل کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہواتھا اور گزشتہ ہفتے ہی مرمت کے بعد 26 اکتوبر کو عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔دوسری جانب ریاستی حکومت نے 4 اور مرکزی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں