بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا

بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نےریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری کوشش ہے کہ دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلوں اور پھر ریٹائر ہوجاؤں۔ثانیہ مرزا نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن فائنلز کے بعد ریٹائر ہوجاؤں گی کیونکہ ہم ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچنے والے تھے لیکن پھر میں انجری کا شکار ہوگئی اور یو ایس اوپن سمیت دیگر مقابلوں سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے والی شخص ہوں، تو میں نہیں چاہتی کہ انجری میرا کیرئیر ختم کرلے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی تھی۔ٹینس اسٹار نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی 36 سال کی ہوں اور اب مجھے آرام کی ضرورت ہے، میرے اندر اب اتنی ہمت نہیں ہے کہ اب میں اسے مزید جاری رکھ سکوں’۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے 6 گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں اور رواں ماہ وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں حصہ لیں گی۔انہوں نے سال 2016 میں آسٹریلیا میں ہی ویمن ڈبلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔36 سالہ ثانیہ مرزا نے سال 2022 کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا پلان کیا تھا لیکن اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔ٹینس اسٹار نے سال 2005 میں جب آبائی شہر حیدرآباد ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تو وہ بھارت میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون تھیں، اس کے بعد وہ 2007 تک عالمی رینکنگ میں شامل رہیں جہاں ان کا نمبر 27 واں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں