بھارتی تاجرگوتم اڈانی دنیا کےچوتھےامیر ترین شخص

بھارتی تاجر اور اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کی مطابق گوتم اڈانی کے اثاثوں میں 2022 کے دوران اب تک 36 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 113 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔بندرگاہوں اور ایرو اسپیس سے لے کر تھرمل توانائی اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ اڈانی گروپ کے 60 سالہ بانی گوتم اڈانی ایشیا کے امرین ترین شخص بھی ہیں۔ دوسری جانب بل گیٹس نے حال ہی میں 20 ارب ڈالرز گیٹس فاؤنڈیشن کو عطیہ کیے تھے تاکہ دنیا میں غربت کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور کورونا کی وبا کے اثرات پر قابو پانے کے لیے کام کیا جاسکے۔20 ارب ڈالرز عطیہ کرنے کے بعد بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 112 ارب ڈالرز رہ گئی اور اب وہ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔ بل گیٹس نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور بتدریج اپنے تمام اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے وقف کرکے وہ اس فہرست سے باہر نکل جائیں گے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک 238 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ ان کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں جو 148 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ 137 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں