بھارتی اداکارہ ویشالی ٹھاکر نے خودکشی کرلی

بھارت کی ٹی وی اداکارہ اور بِگ باس سے شہرت پانے والی ویشالی ٹھاکر نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبول ٹی وی شو ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ میں سنجنا کا کردار ادا کرکے مقبولیت حاصل کی تھی۔ ویشالی ایک سال سے اندور میں اپنے گھر پر رہ رہی تھیں۔ ویشالی ٹھاکر کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے جبکہ پولیس کو جائے حادثہ سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔اداکارہ نے یہ ’’رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ کے علاوہ ویشالی نے سسرال سمر کا، لال عشق اور سپر سسٹر جیسے کئی سیریلز میں کام کیا ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اینکر کیا تھا، انکا تعلق مدھیہ پردیش کے شہر اجین سے تھا۔واضح رہے کہ ویشالی ٹھاکر دو سال قبل خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست بھی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں