بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ کو منشیات سے متعلقہ منی لانڈرنگ کیس میں پولیس تفتیشی ایجنسی نے طلب کرلیا ہے -انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سے قبل تیلگو فلم انڈسٹری کے متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی ہے اور پریت سنگ کو پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔راکل پریت سنگھ سے رانا داگوپتی اور دیگر دس افراد کے ساتھ پانچ سالہ پرانے کیس پر پچھلے برس بھی تفتیش کی گئی تھی۔ تلنگانہ ایکسائز اور پروہیبیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2017 میں 30 لاکھ انڈین روپے کی منشیات پکڑی تھی اور پریت سنگھ کا تعلق بھی اس منشیات سے ظاہر کیا گیا تھا۔ اداکارہ کے ساتھ بھارت راشٹرا سامیتی کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کو بھی ایک دوسرے کیس میں سمن بھجوائے گئے ہیں۔ روہت ریڈی پر الزام ہے کہ اس نے دیگر دو افراد کے ساتھ ایک فلمی شخصیت کی پارٹی میں شرکت کی تھی جہاں منشیات کو استعمال کیا گیا تھا۔
اپیکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی کےخلاف پڑوسی ممالک سے بات کرنےکافیصلہ
مرغیوں کےانڈے کورونا وائرس کےعلاج میں موثر ثابت
ہم جنس پرستی کےایجنڈےکوپھیلانےپرماریہ بی کی سجل علی پرسخت تنقید
بورڈچاہتا ہےکہ میں ان سےمعافی مانگوں اورکمنٹری کیلیے درخواست دوں،رمیزراجہ
امریکاکےبہیبانہ تشددکانشانہ بننےوالےپاکستانی قیدی گوانتاناموبےجیل سےرہا،بیلیزمنتقل
کتے نےمالک کو گولی مارکر قتل کردیا
امریکا کےاوپردوروز سےپرواز کرنےوالےچینی غبارے کو گرانےکاحکم،فوجی حکام کا انکار
پی ٹی آئی کا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار
عمران خان ضمنی انتخاب نہیں لڑیں گے،پی ٹی ائی کےسابقہ ارکان اسمبلی کوحصہ لینےکی ہدایت
عمران حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،اسد عمر