بھارتی اداکارہ سوجانیا نےخودکشی کرلی

بھارت کے جنوبی علاقے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سوجانیا کی پھندے سے جھولتی لاش اُن کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق سوجانیا کی لاش بنگلورو میں واقع اُن کے گھر سے برآمد ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق اداکارہ کے گھر کا دوازہ اندر سے بند تھا، جسے توڑ کر کھولا گیا اور جب اندر جاکر دیکھا تو اداکارہ پنکھے سے لٹکی ہوئی مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے اداکارہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ تفتیشی افسر نے پہلے مرحلے میں اہل خانہ، عزیز و اقارب کے بیانات قلم بند کیے جبکہ موبائل کو قبضے میں لے لیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ سوجانیا کے گھر سے اُن کی آخری تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی موت کی ذمہ داری کسی کو نہیں دے رہی اور اپنی مرضی سے خود ہی زندگی ختم کررہی ہوں’۔اداکارہ نے اپنی اس تحریر میں والدین سے معافی مانگی اور بتایا کہ انہیں کسی بھی ذہنی مسائل کا سامنا نہیں ہے۔ سوجانیا نے اپنی تحریر میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی بھی موقع پر اُن کی مدد کی۔سوجانیا کناڈا جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری میں چند فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کرچکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں