بھارتی اداکارہ تُنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کرلی۔ ہفتے کو اداکارہ تنیشا شرما نے ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی، انہیں ریاست مہاراشٹرا کے اسپتال فوری طور پر منتقل کیا گیا تاہم ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔ اداکارہ نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر موجود میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کچھ دنوں سے سیٹ پر افسردہ نظر آرہی تھیں تاہم وہ کیوں افسردہ تھیں اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔20 سالہ اداکارہ تنیشا نے متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا جبکہ بالی وڈ فلموں میں بھی چھوٹے کردار ادا کرنے شروع کردیے تھے- جن فلموں میں انہوں نے معمولی کردار ادا کیے ان میں فتور، بار بار دیکھو، کہانی 2 اور سلمان خان کی دبنگ 3 شامل ہیں۔ فتور میں انہوں نے کترینہ کیف کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے کہ اداکارہ نے خود کشی کیوں کی اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب