بھارت:شراب کیلئےپیسےنہ دینےپرسفاک بیٹےنےماں کوآگ لگا دی

بھارتی ریاست کیرالہ میں شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر سفاک بیٹے نے ماں کو آگ لگا دی-پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کرلیا – بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 75 سالہ ماں کو بیٹے نے آگ لگا دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضعیف خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کا جسم 70 فیصد تک جھلس چکا ہے جس کے باعث ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منوج نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں