بگ باس سیزن16 کا میزبان ایک ہزارکروڑ روپے لےگا،میڈیا،سلمان خان کی تردید

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 13 سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق سلمان خان نے انتظامیہ سے معاوضے میں 3 گنا اضافے کا مطالبہ کیا اور وہ اٹل ہیں کہ جب تک ان کے معاوضے میں 3 گنا اضافہ نہیں کیا جاتا وہ شو کی میزبانی کی تصدیق نہیں کریں گے۔تاہم منگل کو بگ باس 16 کے مہمانوں کے اعلان کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں سلمان خان نے شو کی میزبانی کے لیے اپنے معاوضے کے حوالے سے گفتگو میں سلمان خان نے کہا کہ’ یہ جو میڈیا میں میرے معاوضے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اگر مجھے اتنی رقم مل جائے تو میں اپنی باقی زندگی کام ہی نہیں کروں گا’۔ نہوں نے کہا کہ اگر ایک دن مجھے اتنا معاوضہ مل بھی جائے تو میرے اتنے سارے اخراجات ہیں جن میں سب سے زیادہ وکیل کی فیسں شامل ہے میں خرچ ہوجائے۔سلمان خان نے کہا کہ میرا اتنا معاوضہ نہیں ہے بلکہ اس کا ایک چوتھائی حصہ بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں