بچوں میں منشیات کابڑھتا ہوارجحان سےشاہدآفریدی پریشان،والدین سےڈوپ ٹیسٹ کرانےکی اپیل

شاہد آفریدی نے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر والدین اور اساتذہ کے نام ایک پیغام کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرائیں ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے یہاں بہت سے والدین اور اساتذہ بچوں میں منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں ان میں سے کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جن کو پولیس تھانوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معاشرے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، محبت مجھ سمیت تمام والدین اپنے بچوں سے کرتے ہیں لیکن یہ محبت ایسی ہونی چاہیے جو آپ کو محبت میں اندھا نہ کردے۔سابق کپتان نے والدین اور اساتذہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی بیرونی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے لہٰذا میری والدین سمیت اساتذہ سے بھی اپیل ہے کہ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طالب علموں کا سال میں کم ازکم 2 مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہو، تاکہ کسی بھی مشکل اور پھر اس کے بعد ہونے والی تاخیر سے بچا جاسکے اور ہمیں پچھتانا نا پڑے

اپنا تبصرہ بھیجیں