بنگلادیش کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کاشکارہوگئے

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔خیال رہےکہ سری لنکن ٹیم اس وقت بنگلادیش کے دورے پر موجود ہے جہاں اس نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 مئی سے چٹاکانگ میں کھیلاجائےگا

اپنا تبصرہ بھیجیں