بندروں کی انتقامی کاروائی،250 کتوں کوبلندی سےگرا کر ماردیا

بھارتی صوبے مہاراشٹر کے دو دیہاتوں میں بندروں نے 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ماردیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر قتل کیا ۔ اس کے بعد بندر شدید غضبناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکرانہیں مارنا شروع کردیا۔ اسطرح مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے۔بندورں کی کتوں پر حملوں سے بچے اور بڑوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔مجل قصبے کے قریب چھوٹے دیہاتوں میں یہ واقعات اب بھی ہورہے ہیں ۔ یہ علاقہ مہاراشٹرریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔ اب یہ حال ہے کہ ایک لاول نامی گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا کیونکہ بندروں نے درجنوں کتوں کو مارا ہے جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ لیکن اب بندر اسکول کے بچوں کا پیچھا کرکے ان پر حملہ کررہے ہیں۔لوگوں نے کہا ہے کہ بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں اور صرف ایک ماہ میں 200 سے زائد کتے مارے گئے ہیں۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔ ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین یہاں پہنچے لیکن وہ ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں کرسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں