بلی 22 ارب روپے کی مالک

معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بلی اس وقت 9 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی مالک ہے-ٹیلر سوئفٹ کی چہیتی بلی جو آج تک ان کے متعدد گانوں میں ان کے ساتھ نظر آ چکی ہےاور وہ درجنوں اشتہارات میں بھی دکھائی دے چکی ہے، وہ ذاتی 22 ارب روپے کی مالک ہے۔ میوزیکل ویب سائٹ ’بل بورڈز‘ کے مطابق دنیا بھر کے امیر ترین پالتو جانوروں کی فہرست شائع کرنے ایک ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹیلر سوئفٹ کی بلی کو دنیا کی تیسری امیر ترین بلی قرار دیا۔فہرست میں ایک جرمن کُتے کو دنیا کا سب سے امیر پالتو جانور قرار دیا گیا، جس کی دولت 50 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔فہرست میں دوسرا امیر ترین جانور بھی ایک بلی ہے، جس کی دولت 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔اسی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ کی بلی کی قیمت 9 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی۔ ادارے کے مطابق امریکی گلوکارہ کی بلی کی تصاویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیے جانے پر بھی پیسے ملتے ہیں جب کہ وہ اشتہارات اور سیریز میں بھی کام کر چکی ہے۔ اداکارہ ٹیلر سوئفٹ اپنے انسٹاگرام پر بھی اپنی امیر بلی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کی تصاویر کو دنیا بھر سے لاکھوں افراد پسند کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں