بلوچستان:کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ،10 اہلکارشہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10جوان شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردگرفتار بھی کیےگئے ہیں، واقعےکے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں