بلوچستان:بولان میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا،5 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع بولان کے قریب مشکاف کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں-دھماکا اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ترجمان ریلوے بلوچستان محمد کاشف کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کی مشکاف ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ٹرین مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں