بلدیاتی انتخابات جیتنےکی خوشی میں فائرنگ سےبھائی کے ہاتھوں کامیاب امیدوارجاں بحق

پشاور میں بلدیاتی انتخابات جیتنے کی خوشی میں بھائی کی فائرنگ سے کامیاب امیدوار ہی جاں بحق ہوگیا ۔موسیٰ زئی کے علاقے میں جنرل کونسلر کی جیت کی خوشی میں فائرنگ کی گئی اور جیتنے والا امیدوار فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زکریا خان بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل کونسلر کے امیدوار تھے۔شام کو جب ان کی جیت کی غیر حتمی خبر آئی تو ان کے ووٹرز نے خوشی کا اظہار فائرنگ کرکے کیا، جبکہ فائرنگ کرنے والوں میں ان کا بھائی بھی شامل تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ زکریا خان اپنے ہی بھائی کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں