بلدیاتی انتخابات:کراچی کےمختلف علاقوں میں7 پولنگ کیمپ نذرآتش

کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے 7 پولنگ کیمپ جلادیئے گئے ہیں۔کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولنگ کے آغاز سے قبل علی الصبح نامعلوم افراد نے ایک سیاسی جماعت کے الیکشن کیمپ کو آگ لگادی۔ واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم الیکشن کیمپ میں موجود سامان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔الیکشن کیمپ کو نذر آتش کرنے کے واقعے میں ملوث افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی نا ہی کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ملیر سٹی علیم آباد میں سیاسی جماعت کے 2 کیمپوں کو آگ لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورنگی میں بھی الیکشن کیمپ جلائے جانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں