برٹش ایئرویز نےطیارے کےمردعملےکومیک اپ کرنےاور بالیاں پہننےکی اجازت دے دی

برطانوی ایئر کمپنی برٹش ایئرویز نے طیارے کے مرد عملے کو بھی میک اپ کرنے اور بالیاں پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ برٹش ایئر ویز نے عملے کے لیے اپنے سخت ضابطہ اخلاق میں بڑے پیمانے پر نرمی کردی۔ دوران پرواز مرد پائلٹس اور کریو ممبرز میک اپ کرسکتے ہیں اور بالیاں پہن سکتے ہیں۔برٹش ایئر ویز کا مرد عملہ بھی کاجل، نیل پالش اور پالکیں لگاسکتا ہے، لمبے بال ہونے کی صورت میں بال باندھ سکیں گے اور بالیاں بھی پہن سکیں گے۔ ممرد عملے کو ماضی کے برعکس ہینڈ بیگ سمیت دیگر لوازمات لے جانے کی بھی اجازت ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے میمو میں ملازمین کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ”دلیر بنیں اور خود پر فخر کریں۔ امید ہے کہ یہ رہنما اصول جنس، صنفی شناخت، نسل، پس منظر اور ثقافت سے قطع نظر ہر ایک کے لیے قبول کیے جائیں گے۔تاہم برٹش ایئرویز نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میک اپ کے لیے “لطیف شیڈز” استعمال کریں اور اپنی قدرتی وضع قطع اور شکل کو برقرار رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں