برطانیہ کےشاہ چارلس دوم اوران کی اہلیہ پرنوجوان نےتین انڈےدےمارے

عوامی دورے کے دوران ایک نوجوان نے برطانیہ کے شاہ چارلس دوم اور ان کی اہلیہ پر تین انڈے دے مارے- برطانیہ کے بادشاہ چارلس دوم اور ان کی اہلیہ کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب مکلی گیٹ بار کے دورے کے دوران ایک نوجوان نے ان کی جانب تین انڈے پھینکے۔نوجوان نے انڈے مارتے ہوئے زور سے نعرہ بھی لگایا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا۔ تینوں انڈے شاہ چارلس دوم کے نہایت قریب گرے۔ پولیس نے فوراً نوجوان کو دبوچ لیا اور تھانے منتقل کردیا۔شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے لیے آنے والے درجنوں شہریوں نے نوجوان کے اس عمل پر ’’شیم آن یو‘‘ کے نعرے لگائے۔ نوجوان کو انڈے مارتا دیکھ کر قریب موجود لوگوں نے پولیس کو چیختے ہوئے کہا کہ مائی لارڈز کی حفاظت کریں۔خیال رہے کہ بادشاہ چارلس دوم اور ملکہ یارکشائر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔گرفتار نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں