برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ

برطانیہ محکمہ صحت نے منکی پوکس نامی بیماری کےدو کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں دو افراد میں منکی پوکس نامی بیماری تصدیق ہوئی ہے، جو حال ہی میں افریقی ملک نائجیریا سے انگلینڈ پہنچے تھے۔دونوں متاثرہ شخص ایک ہی گھر میں مقیم ہیں جن میں سے ایک شخص کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ دوسرے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن چیچک کی طرح ہوتے ہیں، جو معمولی بیماری کا باعث بنتے ہیں اور متاثرہ افراد کچھ ہفتوں میں صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں