امریکا میں موسم کی خبر پڑھنے والے ایک اینکرنے لائیو نشریات کے دوران اپنے اہلخانہ کو فون کرکے طوفان کے آنے سے خبردار کیا۔نیویارک پوسٹ کے مطابق اینکر ڈگ کیمرر کا تعلق واشنگٹن سے ہے جنہوں نے ورجینیا میں رہائش پذیر اپنی فیملی کو براہِ راست نشریات کے دوران کال کرکے طوفانی آندھیوں سے خبردار کیا۔ ڈگ کیمرر نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ میں بتایا کہ ہمیں خطرناک موسم کی اطلاع پہلے ہی مل جاتی ہے جس پر میں اپنے اہلخانہ کو پہلے ہی میسج کردیتا تھا تاہم اس بار میں نہیں کرپایا۔ میری اہلیہ گھر پر نہیں تھیں صرف بچے تھے جنہیں میں نے خبردار کیا اور کہا کہ وہ فوراً نچلے زینے کے بیڈروم میں چلے جائیں اور وہاں 10 سے 15 منٹ رہیں۔ ٹویٹر صارفین کی جانب سے رپورٹر کے اس اقدام کی حمایت کی گئی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ اب آپ کے بچے محفوظ ہیں۔ اسی طرح دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے صحیح کیا، فیملی پہلی ترجیح ہے۔ مشیل اے ہورٹن نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اینکر کا اپنے بچوں کو خطرناک موسم سے خبردار کرنا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ واقعی طوفان آنے والا ہے۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی