بجلی3 روپے21 پیسےفی یونٹ مہنگی،اضافےکااطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی اپریل تاجون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس سے صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا، 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ قسطوں کی صورت میں 4 ماہ میں وصول کیے جائیں گے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں