بارہ گھنٹوں میں ٹرمپ کےتمام 45ہزارڈیجیٹل ٹریڈنگ کارڈز فروخت

ڈونلڈ ٹرمپ نے نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے متعدد ڈیجیٹل ٹریڈنگ کارڈز متعارف کرا ئے اور12 گھنٹے کے اندر تمام 45 ہزار ڈیجیٹل کارڈز فروخت بھی ہوگئے اور اس طرح ڈونلڈ ٹرمپ 44 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوگئے- کلکٹ ٹرمپ کارڈ ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر سابق صدر کے ڈیجیٹل ٹریڈنگ کارڈز کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور ہر ایک کی قیمت 99 ڈالرز رکھی گئی تھی۔یہ سب ڈیجیٹل کارڈ ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف انداز کے ہیں، کسی جگہ وہ سپر ہیرو بنے ہوئے ہیں تو کہیں خلاباز، کاؤ بوائے، گالفر اور بھی دیگر شکلوں میں سابق امریکی صدر ان کارڈز پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔ڈیجیٹل ٹریڈنگ کارڈز کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ترمپ نے بتایا کہ یہ بیس بال کارڈ یا ایسے ہی دیگر کارڈز کی طرح کی کلیکشن ہے۔ خیال رہے کہ این ایف ٹی یا نان فنجیبل ٹوکن حالیہ برسوں کے دوران ڈیجیٹل دنیا میں بہت زیادہ مقبول ہوئے ہیں، یہ بنیادی طور پر بلاک چین میں محفوظ ایسا ڈیجیٹل ڈیٹا ہوتا ہے جو اصل مالک آن لائن فروخت کرتا ہے۔آسان الفاظ میں یہ ڈیجیٹل فوٹوز، ویڈیوز اور آڈیو فائلز ہوتی ہیں جن کو کسی آرٹ کلیکشن کی طرح فروخت کیا جاتا ہے مگر این ایف ٹیز کو کسی نیلام گھر کی بجائے آن لائن نیلام کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں