بارہ سال سےزائد عمر کےبچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اورنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے سربراہ اسدعمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی او سی اجلاس میں 12سال اور اس سےزائد عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ اب 12سال سے زائد عمر کے بچے ویکسین لگواسکتے ہیں،ویکسی نیشن کیلئے اسکولز میں مہم چلائی جائےگی، مہم کا مقصدطلبہ کی ویکسن نیشن آسان بنانا ہے

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں