بارشیں اورسیلاب:کوئٹہ زیارت شاہراہ ڈوب گئی،پاک افغان سرحدی علاقےمیں ڈیم ٹوٹ گیا

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر ڈوب گئی اور متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور زیارت آنے جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لینڈسلائیڈنگ سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر بھی آمدورفت معطل ہوگئی اور چپرلیٹ کے مقام پرگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک افغان سرحدی علاقے بادینی اور شملزئی میں ڈیم ٹوٹ گیا جس سے سیلابی ریلے افغانستان میں داخل ہوگئے اور پاک افغان بارڈر باب دوستی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا۔ادھر چمن میں پھنسے 200 سے زائد افغان شہری مہمان خانوں میں منتقل کردیے گئے ہیں۔موسم کی خرابی کے باعث پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے اور سڑک کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں سندھ کو بلوچستان سے ملانے والی خضدار شہداد کوٹ ایم ایٹ قومی شاہراہ بند جب کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے آشیانے برباد کر دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں