بابر ارطغرل اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین آفریدی

قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو ارطغرل اور باقی کھلاڑیوں کو ان کے سپاہی قرار دے دیا ہے-شاہین آفریدی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انہیں نمبر ون پلیئر قرار دیا۔ شاہین نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ ’’آپ بتائیں ہم کیا کریں کیونکہ وہ ارطغرل ہے اور ہم اس کے سپاہی ہیں‘‘۔ بابر جیسا کہے ہم اس کے پیچھے ہیں۔اسی انٹرویو میں شاہین آفریدی نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل میں نے لالہ سے ویڈیو کال پہ پوچھا تھا کہ شاہد بھائی میں کیا کرسکتا ہوں کیونکہ پریشر والا گیم ہے میں اس کو کیسے ہینڈل کروں؟ لالہ نے مجھے بہت اچھی طرح گائیڈ کیا تھا کہ بس اپنا بیسٹ دینا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں