ایک ہی گھر میں اپنی8 بیویوں کےساتھ رہنے والا شوہر

تھائی لینڈ کا ایک ٹیٹو آرٹسٹ اونگ دام سوروت اپنی 8 بیویوں کے ساتھ بیک وقت ایک گھر میں خوشی سے رہتا ہے۔ اونگ دام سوروت نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ایک مشہور کامیڈین کو اپنی متنازع ازدواجی حیثیت کے بارے میں انٹرویو دیا۔ رپورٹس کے مطابق انٹرویو میں نوجوان نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشی کے ساتھ رہتا ہے۔ یوٹیوب پر جاری کیے گئے انٹرویو میں تھائی نوجوان نے میزبان سے اپنی 8 بیویوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ہر بیوی سے اس کی پہلی ملاقات کب ہوئی تھی جبکہ 8 بیویوں نے اپنے شوہر کو دنیا کا سب سے مہربان، سب سے زیادہ خیال رکھنے والا آدمی قرار دیا۔ انٹرویو میں خوش قسمت انسان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے ایک دوست کی شادی میں ملا اور اسے شادی کی پیشکش کی جو اس نے فوراً قبول کرلی جبکہ دوسری بیوی سے اس کی ملاقات بازار میں ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اونگ نے بتایا کہ اس کی تیسری بیوی اسپتال میں، چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات بالترتیب سوشل میڈیا، انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی جبکہ ساتویں بیوی مندر میں اور آٹھویں اور آخری بیوی اس وقت ملی جب وہ 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے گیا ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اونگ کا اپنی پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔ اونگ نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ لوگ ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں بہت امیر ہوں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال صرف خود کرتا ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میری ہر بیوی کھانے سے لیکر کاسمیٹکس اور ہاتھ سے بنی مختلف اشیاء بیچ کر اپنا رزق کماتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں