ایک ہی کمپنی میں 84 سال تک کام کرنے کا عالمی ریکارڈ

برازیل میں شہری نے 84 سال تک ایک ہی کمپنی میں ملازمت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ برازیل کے والٹر اورتھمان نامی 100 سالہ شہری ایک کپڑے بنانے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔والٹر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی بھی جگہ پیشہ ورانہ انداز میں طویل عرصے تک کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کا انتخاب کریں جس سے آپ کو محبت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے جذبے اور لگن سے کام کرتا ہوں۔ اپنی خوراک سے متعلق بتایا کہ وہ کھانے میں نمک اور چینی کا استعمال کم کرتے ہیں اور ہمیشہ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب بھی یقینی بناتے ہیں۔خیال رہے کہ والٹر اورتھمان نے ایک ہی کمپنی میں پہلے چھوٹے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور اپنی محنت کی بدولت ترقی حاصل کی اور اب وہ اس کمپنی میں سیلز مینجر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں