ایک زرداری سب پر بھاری

سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے ایک بار پھر خود کو اس انداز میں سیاست کا تجربہ کار کھلاڑی ثابت کیا کہ ان کے بیٹے وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ’ایک زرداری سب پر بھاری‘۔ یہ واقعی درست معلوم ہوتا ہے کیونکہ اپریل میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو یقینی بنانے میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس بار وہ ایک ایسی چال نکالنے میں کامیاب ہو گئے جس نے سربراہ مسلم لیگ (ق) کو اپنے ہی کزن کے خلاف لا کھڑا کیا، یہ ایک ایسی حکمت عملی تھی جس کا تصور ان کے اتحادیوں نے بھی نہیں کیا ہوگا۔ اس س یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ شریف خاندان کا بہت زیادہ انحصار آصف زرداری پر ہے تاکہ ناممکن کو ممکن بنایا جا سکے۔ اگرچہ مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ شریف خاندان، آصف زرداری کی اندھی تقلید کرکے اپنی سیاست کو نقصان پہنچا رہا ہے لیکن عمران خان کی جارحانہ سیاست کے پیش نظر ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں