ایکواڈور:کیٹو جیل میں ہنگامہ آرائی کےدوران 10 قیدی ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے دارالحکومت کیٹو کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 10 قیدی ہلاک ہوگئے۔ کیٹو کی جیل میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ حکومت کی جانب سے بدنام زمانہ 3 ملزمان کو ایک اعلیٰ حفاظتی مرکز میں منتقل کرنے کے فیصلے پر دیکھنے میں آیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اور فوج نے جیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مستقبل میں منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے جنگ بندی کے بغیر کام کریں گے۔دوسری جانب پراسیکیوٹر کے دفتر نےسوشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ قیدیوں کی لاشیں برآمد کی جا رہی ہیں۔ایکواڈور کی جیل بالخصوص گویاکیل لٹورل پینٹینٹری میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔اس سے قبل ایک ماہ پہلے بھی گویاکیل کی جیل میں 13 قیدی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے ماہ میں بھی ایسا ہی واقعہ رونما ہوا تھا جس میں 126 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں