ایوان صدراتحاد کی علامت ہے،عارف علوی اپنا کردار ادا کریں،سابق گورنرسندھ عشرت العباد

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ ایوان صدر اتحاد کی علامت ہے ،صدر عارف علوی اپنا کردار ادا کریں -ذرائع کے مطابق صدرمملکت عارف علوی اورسابق گورنرعشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عدلیہ اورافواج پاکستان کوسیاسی تنازعات سےباہررکھنےپرگفتگو ہوئی- دوران گفتگوصدر عارف علوی اور عشتر ت العباد کے کا سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر جمہوری اور سیاسی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے اور سیاسی لڑائی میں عدلیہ اور افواج پاکستان کو نہ لانے پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ نے صدر علوی کو تجویز دی کہ سیاسی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے گرینڈ ڈائیلاگ کیے جائیں، صدر عارف علوی نےعشرت العباد کو یقین دلایا کہ وہ جلد تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں