متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی کی پالیسیز سے اختلاف کرتے ہوئے کنونیئر رابطہ کمیٹی خالد مقبول کو استفیٰ بھجوا دیا۔ سہیل منصور کا کہنا ہے کہ عوام کےلیے کچھ کر نہیں پارہے پھر بھی وفاق کا حصّہ ہیں، ایسے حالات میں رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کےلیے چار برس کے دوران وفاق اور صوبے سے کیا لے پائے؟ وفاق میں شامل ہونے کے باوجود شہر قائد کے مسائل حل نہیں ہوپارہے۔ خواجہ سہیل منصور نے مزید کہا کہ کراچی کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں اسی لیے رابطہ کمیٹی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ہمیں عوام میں جانا ہے، عوام کے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔ خیال رہے کہ ایوان بالا (سینیٹ) میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سہیل منصور بھی امیدوار تھے۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ