ایمبر ہرڈ کا چہرہ دنیا میں سب سے خوبصورت قرار

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں سب سے خوبصورت چہرہ قرار پایا ہے۔ سائنسدانوں نے خوبصورتی کو ناپنے کے لیے یونانی فارمولے کا استعمال کیا اور اس کی مدد سے ایمبر ہرڈ کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی پیمائش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پیمائش سے ثابت ہوا کہ ان کا 91.85 فیصد یونائی فارمولے کے مطابق ہے۔امریکی ماڈل کم کارڈیشین اس فارمولے کے تحت دنیا کے دوسرے خوبصورت ترین چہرے کی مالک ہیں۔ یونائی فارمولے کے تحت ان کا تناسب 91.39 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں