آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھے ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے 388 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کے جواب میں انگلینڈ میچ کی چوتھی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بناسکا۔یاد رہے پانچ میچز کی یہ سیریز انگلینڈ پہلے ہی 0-3 سے ہار چکا ہے، لیکن چوتھا ٹیسٹ آخری گیند تک دلچسپ مقابلے کے بعد بچانے میں کامیاب ہوگیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 416 رنز اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 265 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔ جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 294 رنز اور دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 270 رنز بنائے۔آسٹریلوی کی جانب سے عثمان خواجہ نے میچ کی دونوں اننگز میں سینچریاں بنا کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ میچ کے اختتام پر عثمان خواجہ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہوبارٹ میں 14 سے 18 جنوری تک کھیلا جائے گا
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری