ایئرپورٹ پرجگہ چھن جانےکا خوف،ایئرلائن لفتھانسا کی 18000 خالی پروازیں

مشہور ایئرلائن لفتھانسا نے مشہور اور مصروف ہوائی اڈوں پر اپنی پارکنگ کھودینے کے خوف سے ایک دو نہیں بلکہ 18000 ایسی پروازیں چلائیں جن میں مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔کچھ ہروازیں برسلز ایئرلائن نے انجام دیں جو لفتھانسا کی ذیلی کمپنی بھی ہے۔ گروپ نے تصدیق کی ہے کہ برسلز نے 3000 اور لفتھانسا نے 15000 پروازیں ایسی کیں جن میں بہت ہی کم مسافر تھے یا بالکل خالی تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپی قوانین کے تحت اگر فضائی کمپنیاں اپنی جگہ (سلاٹ) محفوظ بنانا چاہتی ہین تو ضروری ہے کہ وہ بڑے فضائی اڈوں پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں