اپنےخلاف نعرےلگانےپرڈپٹی کمشنرحب زاہد خان نےسیاسی رہنما کوتھپڑجڑدیا

اپنے خلاف نعرے لگانے پر ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان نے مقامی سیاسی رہنما کو تھپڑ جڑ دیا جس پر مختلف سیاسی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے حب، اوتھل اور بیلہ روڈ بلاک کردیا جس کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سوک سینٹر حب میں جام گروپ سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے نومنتخب کونسلرز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے لیےگئے تھے، ملاقات میں تاخیر کرنے پر نومنتخب کونسلروں نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس دوران ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان اپنے کمرے سے باہر نکل آئے اور تلخ کلامی پر جام گروپ کے ایک رہنما کو تھپڑ مار دیا۔واقعےکے خلاف جام گروپ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے احتجاجاً حب، اوتھل اور بیلہ پر روڈ بلاک کردیا، جس کے باعث کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر تین مختلف مقامات سے ٹریفک کی روانی تاحال متاثر ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہےکہ جب تک ڈپٹی کمشنر معافی نہیں مانگتے احتجاج جاری رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں