آسکر ایوارڈ کیلئےنامزد فلم چھیلوشوکا دس سالہ ہیرو راہول کولی چل بسا

بھارت کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد فلم چھیلو شو کا 10 سالہ ہیرو راہول کولی چل بسا۔بھارتی گجراتی فلم ‘ چھیلو شو’ کو بھارت کی جانب سے اگلے سال آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے بھیجا گیا ہے اور یہ فلم بھارت میں 14 اکتوبر کو ریلیز ہونی ہے۔فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 10 سالہ اداکار راہول کولی فلم کی ریلیز سے قبل ہی چل بسے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق راہول کولی کا انتقال 2 اکتوبر کو احمد آبادکے اسپتال میں ہوا اور وہ بلڈ کینسر سے نبرد آزما تھے۔راہول کولی کی فلم گزشتہ سال کئی بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں