آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔عثمان خواجہ نے کہا کہ مجھے برصغیر میں سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی، میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ پاکستانی جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر کو، مارش کو، اسٹیو اسمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کے لیے متاثر کن ہیں، لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کےلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اس گیم کو دینے کے لیے ہمارے پاس دورہ پاکستان ایک اچھا موقع ہے، جو طویل عرصے سے کرکٹ سے محروم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری