آسٹریلوی شہری نے1 گھنٹےمیں 3182 پش اپس لگاکر نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا

آسٹریلوی ایتھلیٹ نے ایک گھنٹے میں 3100 سے زائد پش اپس لگاکر دوسری مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ ڈینئل اسکیلی نے ایک گھنٹے میں 3182 پش اپس لگاکر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔ ٹ ڈینئل اسکیلی گزشتہ بھی پش اپس لگانے کا ورلڈ ریکارڈ بناچکے ہیں، 2021 میں انہوں نے 3054 پش اپس ایک گھنٹے میں لگائی تھی۔اسکیلی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 12 برس کی عمر میں میرا بازو ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد میں کمپلکس پین سینڈروم میں مبتلا ہوں یعنی متاثرہ حصّے مسلسل درد رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ حصّے کو کئی ہلکا سا بھی چھو لے تو شدید درد اٹھتا ہے حتیٰ کہ ہوا اور پانی اگر بازو پر لگے تو بھی تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں