آرٹیکل 63 اے پرسپریم کورٹ کافیصلہ:وزیراعظم نےاتحادیوں کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف جلد از جلد انتخابات کی تجویز پر مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں