اومی کرون: فی الوقت لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں،اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کورونا کی صورتحال پر فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فی الحال کورونا کے نمبرز کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا پر نظر ہے، فی الوقت ویکسی نیشن پر زور ہے اور بغیر ویکسین کے جو کام نہیں کیے جاسکتے ان کے نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ اومی کرون کے بڑھتے پھیلاؤ پر کیسز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لیکن فی الوقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کیسز کی شرح تقریباً ڈھائی فیصد کے قریب جا پہنچی ہے

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں