انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈنے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہماری کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی ذہنی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں اندازہ ہےکہ اس فیصلے سے پی سی بی کو شدید مایوسی ہوگی جس نے اپنے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی جب کہ پی سی بی کا گزشتہ دو ماہ کے دوران انگلش کرکٹ کے لیے تعاون دوستی کی واضح مثال ہے۔انگلش بورڈ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے پاکستان کرکٹ پر پڑنے والے اثرات کے لیے معذرت خواہ ہیں تاہم اپنے مستقبل کے وعدے کے 2022 کے ٹور پر توجہ مرکوز ہے۔ای سی بی کا کہنا ہےکہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبرکو کھیلے جانے تھے لیکن اس صورتحال میں خطے کا دورہ کرنا پلیئرز کےلیے آئیڈیل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں