انگلینڈ ٹیم کےپانچ فٹبالرزکا کورونا ویکسین لگوانےسےانکار

انگلینڈ ٹیم کے پانچ فٹبالرز نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ان کی آئندہ سال قطر میں شیڈول ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمویت خطرے میں پڑ گئی ہے۔انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم کے تین اراکین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ خود کو اتنا صحت مند تصور کرتے ہیں کہ انہیں وائرس متاثر نہیں کر سکتا۔کچھ کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر اپنی بیویوں یا گرل فرینڈ کے دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ وہ ویکسین کے خلاف ہیں جبکہ ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے کم عمر ہیں کہ ان پر وائرس اثر نہیں کر سکتا۔یہ انگلینڈ کے لیے بڑا دھچکا ہے کیونکہ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ممکنہ طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اسی طرح انگلش پریمیئر لیگ کو بھی اپنے کھلاڑیوں مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ وہ بڑے بڑے سپراسٹارز پر دباؤ ڈالنے سے قاصر ہیں جن میں سے اکثر ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔انگلینڈ کے سابق فٹبالر کرس ویڈل نے کہا کہ یہ یہ عمل شرمناک ہے اور بورڈ چاہیے کہ وہ واضح پالیسی اپنائے کہ جو ویکسین نہیں لگوائے گا وہ ٹیم کے لیے نہیں کھیلے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں