انڈونیشیا میں زلزلہ: 162 ہلاک سیکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ صوبہ مغربی جاوا میں آیا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ تک محسوس کیےگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق کی جانب واقع قصبے سیانجُر میں 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث 162 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں اور 2200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کو زلزلےکے آفٹر شاکس سے بھی خبردار رہنےکی ہدایت کی گئی ہے، عمارتوں کے ملبے تلے دبے درجنوں افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، 5 ہزار 3 سو سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور مواصلات کا نظام متاثر ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں اور کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں