جنوبی افریقا میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔افغانستان کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم نے 48 اوورز میں 134 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا۔نور احمد 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم بھی ابتداء سے مشکلات سے دوچار رہی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی گئیں افغانستان کے بولرز نے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 46 اوورز میں 130 رنز پر آؤٹ کردیا اور یوں 4 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد افغانستان انڈر 19 کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔افغانستان کی جانب سے بلال سمیع نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی