انٹربینک میں ڈالر 227 روپےکا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 2.08 روپے بڑھ کر 227 روپے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھ کر 228 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے اور 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کم ہو کر 40129 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 93 پیسے کے اضافے کے بعد 224 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں